اندرون سندھ اور پنجاب سے خسرہ وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا‘ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں خسرہ کے شکار درجنوں بچوں کا علاج‘ کئی ہسپتالوں میں دس سے زائد بچے زیر علاج ‘ دو بچوں کی خسرہ سے ہلاکت کی اطلاعات

جمعرات 3 جنوری 2013 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) اندرون سندھ اور پنجاب کے بعد خسرہ کی وباء وفاقی دارالحکومت میں پہنچ گئی ۔ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں خسرہ کے شکار درجنوں بچے طبی معائنہ کیلئے اب تک لائے گئے ہیں جبکہ کئی ہسپتالوں میں دس سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ دو بچوں کی خسرہ سے ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

خسرہ سے متاثرہ بچوں کا تعلق اسلام آباد اور نواحی علاقوں سے ہے، بچے پھلگراں ، گوکینا، لہتراڑ اور جی سکس کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ بچوں کو ان کے والدین نے حفاظتی ٹیکے ہی نہیں لگوائے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کے خون کے نمونے لیکر ان کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا۔