وزیراعظم نے پی اے سی کے وفد کو برطانوی دارالعوام کی پی اے سی کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن جانے کی سمری چوتھی بار مسترد کر دی، چیئر مین پی اے سی کو ارکان کے سامنے سخت ندامت کا سامنا

جمعرات 3 جنوری 2013 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وفد کی ہاؤس آف کامن کی پی اے سی کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے لندن جانے کے حوالے سے سمری چوتھی بار مسترد کر دی‘ تمام انتطامات طے تھے ‘ پی اے سی کے ذرائع کے مطابق پی اے سی کے وفد نے لندن میں ہاؤس آف کامن کے ساتھ مشترکہ پی اے سی کا اجلاس منعقد کرنے کیلئے جانا تھا او راس حوالے سے سپیکر کی منظور کردہ سمری وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو منظوری کے لئے بھیجی جو انہوں نے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

اس وفد میں چیئرمین کمیٹی نیم افضل گوندل ‘ رکن کمیٹی نور عالم ‘ ایاز صادق‘ آسیہ ناصر اور مصطفی شاہ کے نام شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ایک سال میں چوتھی بار وزیر اعظم کی جانب سے ہاؤس آف کامن کی پی اے سی کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کیلئے سمری مسترد کی گئی ہے۔ جس کے باعث چیئرمین پی اے سی کو اراکین کے سامنے ندامت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :