بجلی کے تھری فیز میٹراستعمال کرنیوالے صارفین سے سینکڑوں روپے ماہانہ سروس جارجزکی وصولی کاانکشاف

جمعرات 3 جنوری 2013 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) وزارت پانی وبجلی کے حکام نے انکشاف کیاہے کہ اسلام آبادمیں تھری فیزمیٹراستعمال کرنے والے صارفین سے چارسے پانچ سوروپے ماہانہ سروس جارجزوصول کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے وزارت قانون وانصا ف کے اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کے حکام نے بتایاکہ جن صارفین نے تھری فیز میٹرلگوا ئے ہوئے ہیں ان سے ماہانہ چارسے پانچ سوروپے سروس چارجزوصول کئے جاتے ہیں ان میں میٹرسروس،نیلم جہلم پراجیکٹ اوردیگرچارجزشامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :