کورکمانڈر کانفرنس کل ہوگی ، کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق ،انتخابات میں سکیورٹی یقینی بنانے کے امور پر غورہوگا

جمعرات 3 جنوری 2013 13:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 3جنوری2013ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت نئے سال کی پہلی کورکمانڈر کانفرنس کل جمعہ کو یہاں جی ایچ کیو میں ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل مدد اور آئندہ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی یقینی بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دریں اثناء عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ کور کمانڈرز اپنے اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی طرف سے 14 جنوری کو دی گئی لانگ مارچ کی کال اور ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی لانگ مارچ کی حمایت اور فوج سے مداخلت کی اپیل پر بھی غور کرینگے۔

متعلقہ عنوان :