بٹ گرام: گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

جمعرات 3 جنوری 2013 12:11

بٹ گرام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) بٹ گرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بٹ گرام کے علاقے نارضا موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گاڑی میں سوار فوجی اہلکار گلگت سے راولپنڈی جارہے تھے۔ زخمی فوجی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ زخمی ہونیوالے 4 اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل اسپتال ایبٹ آباد روانہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :