ڈیرہ غازی خان میں کراچی آنے والی مسافر بس الٹ گئی،34زخمی

جمعرات 3 جنوری 2013 12:11

ڈیرہ غازی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) ڈیرہ غازی خان میں کراچی آنے والی مسافر بس الٹ گئی۔ جس کے باعث 34افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 34افراد زخمی ہوگئے۔بس میں سوار افراد سوات سے کراچی آرہے تھے۔معمولی زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :