اوگرا عملدرآمد کیس: توقیر صادق کے دونوں پاسپورٹ منسوخ

جمعرات 3 جنوری 2013 12:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے دونوں پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کے بارے میں انٹرپول کو تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں اوگرا عملدر آمد کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے دونوں پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں، دو پاسپورٹ جاری کرنے کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کے بارے میں انٹر پول کو تفصیلات فراہم کردیں، نیب جب تک توقیر صادق کو اشتہاری قرار نہں دیتا ریڈ نوٹس جاری نہیں کراسکتے۔