کولکتہ: بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جمعرات 3 جنوری 2013 11:49

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3جنوری2013ء) دوسرے ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے آج مارو یا مرجاؤ والی پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز کا دوسرا ون ڈے کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا جہاں ہمیشہ بھارت کے خلاف پاکستان نے فتح حاصل کی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لیے میچ بہت اہم ہے۔ کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پچ پر پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فائدہ میں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :