وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی، اگر لیپ ٹاپ میں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو آپ کا گریبان اور میرا ہاتھ ہوگا ،شہبازشریف کاانجینئرنگ یونیورسٹی کی طالبات سے خطاب،طالبات کا وزیراعلی کا جملے کو سمجھے بغیر ہی تالیاں بجا کر داد دی

بدھ 2 جنوری 2013 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی جوش خطابت میں ایک بارپھر زبان پھسل گئی ۔ بدھ کے روزانجینئرنگ یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں طلباء سے خطاب کے دوران وزیراعلی پنجاب کی زبان پھسل گئی اور جوش خطابت میں انہوں نے کہا کہ اگر لیپ ٹاپ میں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو آپ(طالبات ) کا گریبان اور میرا ہاتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ طالبات نے بھی وزیراعلی شہباز شریف کے جملے کو سمجھے بغیر ہی تالیاں بجا کر بھر پور داد دی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک موقع پرجوش خطابت میں وزیراعلیٰ پنجاب یہ جملہ اداکرچکے ہیں۔