توقیر صادق کرپشن سکینڈل کے اہم ملزم سابق ممبر اوگرا میر کمال فرید بجارانی بیرون ملک فرار ،ملزم 7جولائی 2012ء کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے پرواز نمبرای کے 616کے ذریعے بھاگنے میں کامیاب ہوا

بدھ 2 جنوری 2013 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) اوگراکے سابق چیئر مین توقیر صادق کرپشن سکینڈل کے اہم ملزم اور سابق ممبر اوگرا میر کمال فرید بجارانی بھی بیرون ملک فرار ہو گیا ہے، وہ سات جولائی 2012ء کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے پرواز نمبرای کے 616کے ذریعے بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیب ذرائع کے مطابق توقیر صادق کے بعد اس کیس کا ایک اور اہم ملزم سابق ممبر اوگرا میر کمال فرید بجارانی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سات جوالائی 2012ء کو EK-616 بیرون ملک فرار ہوا ہے ،ملزم کا نام ای اسی ایل میں دسمبر 2012ء میں ڈالا گیا ،ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین اور بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں واقع ملزم کی رئاش گاہوں پر گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تاہم وہ نہ ملا جس کے بعد اس کا سفری ریکارڈ چیک کرایا گیا تو پتہ چلا کہ وہ سات جولائی 2012ء کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے پرواز نمبر EK-616 کے ذریعے بیرون ملک گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تاہم وہ اس سے قبل فرار ہو چکاتھا، واضح رہے کہ اس سکینڈل میں توقیر صادق اور اس کے پی ایس سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔