Live Updates

شفقت محمود نے تحریک انصاف میں دھڑے بند یوں کا اعتراف کر لیا، طالبا ن کی دہشت گرد کاروائیوں کی کھل کر مذمت کرتے ہیں ،(ن) کو مذمت کر نے کی جرات نہیں ہو تی ،نگران حکو مت کیلئے ہم سے کسی نے کوئی رابط کیا اور نہ ہی ہم طاہر القادری کے ایجنڈے کے حمایتی ہیں ،عوام انتخابات کیلئے بے چین ہیں کسی صورت انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کی جا ئیگی ،ملک کا مستقبل صرف جمہو ریت سے وابستہ ہے، تحر یک انصاف آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کے بغیر کلین سویپ کر یگی ،(ن) لیگ کے ساتھ اتحاد کر کے اپنے نظر یہ کی نفی نہیں کر سکتے ، تحریک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کی میڈیاسے بات چیت

بدھ 2 جنوری 2013 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) تحریک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے پارٹی میں دھڑے بند یوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مگر پارٹی انتخابات کے بعد دھڑے بندی ختم ہو جائیگی، ہم طالبا ن کی دہشت گرد کاروائیوں کی کھل کر مذمت کرتے ہیں (ن) کو مذمت کر نے کی جرات نہیں ہو تی ،نگران حکو مت کیلئے ہم سے کسی نے کوئی رابط کیا اور نہ ہی ہم طاہر القادری کے ایجنڈے کے حمایتی ہیں ،عوام انتخابات کیلئے بے چین ہیں اور کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کی جا ئیگی ،ملک کا مستقبل صرف جمہو ریت سے وابستہ ہے،ہم دعویٰ کر تے ہوئے کہ تحر یک انصاف آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کے بغیر کلین سویپ کر یگی ،(ن) لیگ کے ساتھ اتحاد کر کے اپنے نظر یہ کی نفی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن طاقتور ہونا چاہیے اور یہ خود مختار الیکشن کمشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئین کے آ رٹیکل62اور 63 سمیت تمام شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، انہوں نے کہاکہ باقی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی کارکردگی جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور اور پروگرام کی بنیاد پر الیکشن لڑنے ہیں،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ جب سے آئی ہے ڈالر 60سے100روپے کا ہوگیا ہے، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بے روز گاری میں کوفناک حد تک اجافہ ہو چکا ہے جبکہ پنجاب حکومت اپنے ناکام منصوبوں اور بیڈ گورننس کے باعث عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے، شفقت محمود نے کہا کہ ہم پر مشرف کے ساتھیوں کو لینے کا الزام لگانے والے بتائیں کہ انکی جماعت میں مشرف کے چھوٹے بھائی امیر مقام اور ترجمان ماروی میمن کیا کر رہے ہیں ہمارے پاس صاف شفاف اور کلین لوگ آئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہر جماعت میں دھڑے بندی ہوتی ہے مگر پاکستان میں پہلی مرتبہ کوئی سیاسی جماعت صاف شفاف پارٹی انتخابات کرا رہی ہے جبکہ باقی جماعتیں نامزدگیاں کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حیرت ہے کہ طاہر القادری کی حمایت کرنیوالوں میں ایک ڈپٹی وزیر اعظم اور دوسرے وفاقی کابینہ کے اراکین ہیں تو پھر یہ کس کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، شفقت محمود نے کہا کہ عوام الیکشن میں حصہ لینے کے لیے بے چین ہیں اور90فیصد عوام موجودہ حالات سے تنگ ہیں اور ووٹ کی طاقت سے تبدیلی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تیسری سیاسی قوت بن چکی ہے جو عام انتخابات میں کسی بھی روا یتی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی،پاکستان کو اس مقام پر پہنچانے والی پارٹیوں سے اتحا د ہمارے بنیادی نظرئیے کی نفی ہے،نگراں حکومت کی تشکیل پر ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی جا رہی ، حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں کو نگراں سیٹ اپ پر اعتماد میں لیں کیونکہ قوم اب متنازعہ الیکشن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات