(ق) لیگ اور پیپلزپارٹی کے در میان اختلاف کے خاتمے کیلئے دونوں جما عتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات کا امکان

بدھ 2 جنوری 2013 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ(ق) اور پیپلزپارٹی کے در میان بعض معاملات پر اختلاف کے خاتمے کیلئے دونوں جما عتوں کی اعلیٰ قیادت میں آئندہ چند روز میں ملاقات کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر چوہدری شجاعت حسین اور ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرو یز الٰہی کی آئندہ چند روز تک پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چےئر مین و صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کا امکان ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور خصوصا(ق) لیگ کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے کی حمایت کے بعد دونوں جما عتوں میں پیدا ہونیوالے بعض اختلافات کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :