بنوں، چھٹیاں گزارنے کے بعدواپس ڈیوٹی پرجانے والے7سیکورٹی اہلکار اغواء ،بازیابی کی کوششیں جاری

بدھ 2 جنوری 2013 23:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) راولپنڈی سے بنوں جانے والے 7سیکورٹی اہلکاروں کو مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق 7سیکیورٹی اہلکار چھٹیاں گزارنے کے بعد راولپنڈی سے بنوں واپس اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ خیبرپختوانخوا اور پنجاب کے سرحدی مقام جند میں مسلح افراد نے انہیں وین سے اتار کرشناخت کرنے کے بعد اغواء کرلیاجن کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :