طاہرالقادری کے پیچھے کسی ایجنسی کا کوئی ہاتھ نہیں،وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار

بدھ 2 جنوری 2013 22:07

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ طاہر القادری پڑھے لکھے آدمی ہیں ان کے پیچھے کسی ایجنسی کا کوئی ہاتھ نہیں۔ انہیں عوامی حمایت حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں متبادل توانائی بورڈ کے تحت ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران فیصلہ کرلیں کہ انہیں کدھر جانا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کا دوہری شہریت پر ترمیم لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور حکومت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ چوہدری احمد مختار نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں نے طاہر القادری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔اس سے پہلے متبادل توانائی بورڈ کے چیرمین عارف علاوٴالدین نے بتایا کہ ہوا سے بجلی تیار کرنے والے چار پلانٹس بالکل تیار ہیں جبکہ ایک اورپلانٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ برس بارہ مزید پلانٹس مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مہینے ہوا سے بجلی بنانے والے دو پلانٹ کام شروع کردیں گے۔ آئندہ دو برس کے دوران ملک میں اس منصوبے پر دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :