پاک فوج نے ا ندرونی خطرات کو سلامتی کیلئے بڑاخطرہ قراردیدیا

بدھ 2 جنوری 2013 22:05

راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) بری فوج نے11سال بعداپنی آپریشنل ترجیحات تبدیل کرتے ہو ئے ا ندرونی خطرے کوملک کی سلامتی کیلئے سب سے بڑاخطرہ قراردے دیا ہے۔ آپریشنل ترجیحات میں تبدیلیپاک فوج کے نظریے پرمشتمل گرین بک میں سامنے آئی جو شائع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی نئی گرین بک عوام اورسفارتکاروں تک پہنچانیکابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔مشرقی سرحدوں سے بڑھ کراندرونی خطرات ملکی سلامتی کیلئے بڑاخطرہ ہے۔نئی شائع کی جانے والی گرین بک میں مغربی سرحدیں،گوریلاکاروائیاں اوردھماکوں کو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق فوج کی گرین بک میں سب کنونشنل وارفیئرکانیاباب بھی شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :