Live Updates

بگڑتی معاشی صورتحال کی ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہے،عمران خان

بدھ 2 جنوری 2013 20:52

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں توانائی کے بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بگڑتی معاشی صورتحال کی زمہ داری پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ لوگ خود کشی پر مجبور ہیں جبکہ گیس کی بندش کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد افراد بے روز گار ہوگئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ گیس کی سپلائی متاثر ہونے سے گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد کی انڈسٹریز بند ہوچکی ہیں جبکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے توانائی کے بحران کو سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات