پشاور ایئر بیس پر حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ پاک فضائیہ کے سربراہ کو پیش کردی گئی

بدھ 2 جنوری 2013 20:27

پشاور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) پشاور ایئر بیس پر حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ پاک فضائیہ کے سربراہ کو پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ایئر بیس پر حملہ آوروں کی تعداد10تھی،ایئر بیس پر حملہ کرنے والے دس دہشت گردوں میں سے5قابل شناخت تھے،5حملہ آوروں نے خود کو خودکش دھماکے سے اڑا دیاتھا جبکہ 5حملہ آور خود کش جیکٹیں نہ پھاڑسکے۔

انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں سے برآمد ہونے والی 5خود کش جیکٹوں میں سے ہر جیکٹ میں چار کلو جدید سی4 دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔دہشت گردوں نے ایئر بیس پر حملے کے دوران قریبی آبادی کا فائدہ اٹھایا ۔ ایئر بیس کے قریبی آبادی سیکیورٹی کے لئے مسئلہ ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ایئر بیس پر حملے میں پاک فضائیہ سمیت کسی دوسرے ادارے کاکوئی اہلکار ملوث نہیں ۔

متعلقہ عنوان :