جبری گمشدگیوں بارے انکوائری کمیشن نے لاپتہ افراد کے 342کیسزنمٹادیئے 589کیسوں کی تحقیقات جا ری ،گزشتہ ماہ 12لاپتہ افرادکاپتہ لگایاگیا ،اعلامیہ

بدھ 2 جنوری 2013 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) جبری گمشدگیوں کے بارے میں انکوائری کمیشن نے لاپتہ افراد کے931میں سے 342کیسزنمٹادیئے، 589کیسوں کی تحقیقات جا ری ،گزشتہ ماہ 12لاپتہ افرادکاپتہ لگایاگیا ۔ بدھ کو جبری گمشدگیوں کے بارے میں انکوائری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمیشن جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی کارروائی قانون نافذکرنے والے اداروں کی معاونت سے معمول کے مطابق کررہی ہے تاکہ لاپتہ افرادکاپتہ لگایاجاسکے۔

(جاری ہے)

کمیشن کے اجلاس اسلام آباد،لاہور،کراچی اورکوئٹہ میں منعقدہوئے۔یکم جنوری 2011ء لاپتہ افرادکے 138کیسز زیرالتواء تھے ۔یکم جنوری2011 سے 31دسمبر2012ء کی مدت کے دوران 793نئے کیس کمیشن کے پاس آئے جس کے بعدان کیسو ں کی تعدادبڑھ کر931ہوگئی جن میں 342کیس نمٹادیے گئے اوراس وقت کمیشن کے پاس 589کیسوں کی تحقیقات جاری ہے۔اعلامیہ کے مطابق دسمبر2012ء کے دوران اسلام آبادمیں ہونیوالی کمیشن کی کارروائیو ں میں 12لاپتہ افرادکاپتہ لگایاگیا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ کمیشن لاپتہ افرادکاپتہ لگانے کیلئے تمام ترکوششیں کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :