پاکستان میں حکومت، اپوزیشن اور آزادعدلیہ و میڈیا موجود ہیں، تحریر اسکوائر جمہوریت والے ملک میں نہیں بنتے ،دھرنے دے کر جمہوریت کی باتیں کر درست نہیں،فوج کو مدد کے لئے پکارنا غیر آئینی اور ملک کیلئے خطر ناک ہے ، ادارے کسی فرد واحد کی خواہشات پوری کرنے کے پابند نہیں، فوج سمیت کوئی بھی ادارہ آئین سے ماورا اقدام نہیں کرسکتا ،طاہرالقادری کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو وہ الیکشن کمیشن کو دیں، الطاف حسین ہمارے بھائی اور اتحادی ہیں، توقع ہے وہ ہماری بات مان لیں گے،فوج اور عدلیہ نے غلطیاں کرکے بہت کچھ سیکھ لیا ،جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ کی وفاقی سیکرٹری اطلاعات چوہدری رشید سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت
بدھ 2 جنوری 2013 20:25
(جاری ہے)
وہ بدھ کویہاں فیصل آباد میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری رشید کی رہائش گاہ پرانکی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ تمام ادارے پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں اور پارلیمنٹ ہی ملک کا سپریم ادارہ ہے ۔جو لوگ ملک میں لانگ مارچ کے لئے فوج کی مدد طلب کررہے ہیں وہ ایک بار پھر آمر کو پکار رہے ہیں ۔فوج کو مدد کے لئے پکارنا غیر آئینی اور ملک کے لئے خطر ناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارے کسی فرد واحد کی خواہشات پوری کرنے کے پابند نہیں ۔آرمی سمیت کوئی بھی پاکستانی آئین سے ماورا اقدام نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی سونامی لا رہا ہے کوئی تحریر اسکوائر بنارہا ہے ، طاہرالقادری اگر انتخابابی اصلاحات چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز دیں۔ اس وقت پاکستان میں آئین کے تحت جمہوریت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں آزادعدلیہ اور میڈیا موجود ہے ۔لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرکے بات کرنا دھونس ہے ۔ نگران حکومت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قائم کریں گے ۔16مارچ کو موجودہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین کا دفاع اور اطاعت کرتے ہیں ۔ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد کا بیان کہ فوج لانگ مارچ کے راستے کی رکاوٹ نہ بنے قابل مذمت ہے ۔فوج اور عدلیہ نے غلطیاں کرکے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور اب کوئی بھی ادارہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔وقت آنے پر فوج اور عدلیہ آئین کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک تحریک کا نام ہے اس میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے ۔جمہوریت کے لئے موجودہ حکومت نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنکو ہر فرد جانتاہےمزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.