مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال بلامقابلہ سینٹر منتخب

بدھ 2 جنوری 2013 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال بلامقابلہ سینٹر منتخب ہوگئے۔ وہ پیپلز پارٹی کے سینیٹرصلاح الدین ڈوگر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر منتخب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کی واضح اکثریت کی وجہ سے جعفراقبال کے مقابلے میں پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔ چوہدری جعفر اقبال کی اہلیہ عشرت اشرف قومی اسمبلی کی رکن ہیں جبکہ ان کی بیٹی زیب جعفر وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف چوہدری جعفر اقبال کے برادر نسبتی اور تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود بھی کزن ہیں