ریاست عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، عام آدمی کو ووٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کو کس کو منتخب کرنا ہے، ملک میں لوگوں نے عوامی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کی ہے، سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فخر امام کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 2 جنوری 2013 20:24

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فخر امام نے کہا ہے کہ ریاست عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، عام آدمی کو ووٹ کے ذریعے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کو کس کو منتخب کرنا ہے۔اس ملک میں لوگوں نے عوامی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ شہدا کا نفرنس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا کے لئے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہییں۔ امید ہے کہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن و امان کی صورت حا ل کنڑول کرنے میں ناکام رہی ہے ۔چالیس سے پینتالیس ہزار لوگ دہشت گردی کا شکار ہوگئے لیکن ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

لوگ پکڑے جاتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی گواہی نہیں دیتا جس کی وجہ سے وہ رہا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا پاکستانی سیاست میں واپس آنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا مگر لاکھوں لوگوں کا ان کے جلسوں میں شرکت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی فیصلوں سے لوگ مطمن نہیں ہیں اور موجود ہ حالات سے لوگ تنگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج وقت ہے کہ ایسا فیصلہ کریں کہ بعد میں پچھتاوہ نہ ہو۔