آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا پنجاب میں گیس کی بندش اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج

بدھ 2 جنوری 2013 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما ) نے پنجاب میں گیس کی بندش اور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پنجاب کے ساتھ ناانصافی بند کرے اور ملک بھر میں بجلی و گیس کی یکساں سپلائی یقینی بنائے ورنہ پنجاب کی تاجر برادری حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں آپما کے نائب صدر خواجہ ندیم سعید وائیں اور آپما بزنسمین گروپ کے رہنما خامس سعید بٹ نے کہا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل، لیدر، سی این جی اور دیگر صنعتوں کو گیس و بجلی کی بندش سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک پہلے ہی بہت سے سنگین خطرات سے دوچار ہے لیکن حکومت صنعت و تجارت اور معیشت کے حالات سدھارنے کے بجائے سیاسی چالوں میں مصروف ہے۔