بدین ، مختلف علاقوں میں خسرہ کی وبا کے19کیس سامنے آ گئے،سات دنوں میں 5بچے جاں بحق ،انتظامیہ کی لاپرواہی سے خاطرخواہ انتظامات نہیں ہوسکے

بدھ 2 جنوری 2013 20:21

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء)بدین کے مختلف علاقہ جات میں خسرہ کی وبا کے19کیس سامنے آ گئے،سات دنوں میں 5بچے جاں بحق ہوگئے،انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے خاطرخواہ انتظامات نہیں ہوسکے جبکہ دوسری جانب ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالستار چنہ نے کہاکہ ضلع بدین میں29 کیس جس میں شہر اوردیہات وغیرہ جس کے لئے پورے ضلع میں ویکسین کرنے کرنے کیلئے46 یوسینر میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں اور بدین سول ہسپتال میں ایک سینٹر بھی قائم کیاگیا ہے بدین سول ہسپتال میں منسروب میں مبتلا بچوں کو داخل کروایا گیا جس میں عرفان،گلزار ی نسرین،امریتہ،سیجن، لیاقت علی افشاں ماروی،وزیر جوکہ زیر علاج ہیں جبکہ سول اسپتال بدین میں لوگ اپنے بچوں کوویکسینکرارہے ہیں جبکہ انتظامیہ حکومت کی جانب باقی شہروں اور دیہاتوں میں کوئی بھی سنٹر قائم نہیں کیاگیا اس کے باوجود لوگ طویل سفر طے کرکے بچوں کو بدین ہسپتال لایا جارہا ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے سینکڑوں والدین بچوں کے علاج کرانے سے قاصر ہورہے ہیں ۔