ڈاکٹر عبدالقدیر خان 8جنور ی کو چارسدہ میں خصوصی خطاب کرینگے

بدھ 2 جنوری 2013 20:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) ڈاکٹر عبدالقدیر خان 8جنور ی کو چارسدہ میں خصوصی خطاب کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلامی جمعیت طلبہ کی دعوت پر 8جنور ی کو چارسدہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے اور گورنمنٹ کالج چارسدہ میں آئی جے ٹی کے ٹیلنٹ ایوارڈ میں مہمان حصوصی کے حیثیت سے خطاب کر ینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلی زبیر صفدر ، خیبر پختون خواہ کے ناظم سہیل احمد بابر ، پشاور ڈویژن کے محمد وقاص خان اور سابق ایم پی اے محمد ارشدخان بھی حصوصی خطاب کرینگے ۔ اس پر وقار تقریب میں طلباء کی کثیر تعداد کی شرکت یقینی بنانے کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ۔

متعلقہ عنوان :