چارسدہ،بٹگرام میں دہشت گر دی کا منصوبہ ناکام، پولیس نے سائیکل میں نصب 7کلو بارودی مواد ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا،بارودی مواد سے ایک پستول بھی برآمد

بدھ 2 جنوری 2013 20:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) بٹگرام میں دہشت گر دی کا خطر نا ک منصوبہ ناکام، پولیس نے جان پر کھیل کر سائیکل میں نصب 7کلو بارودی مواد ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا دیا،بارودی مواد سے ایک پستول بھی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ بٹگرام کے ایس ایچ او سعید خان کو دوران گشت علاقہ مندیزئی ڈیرہ کئی میں مشکوک سائیکل کھڑی نظر آئی جس پر ایس ایچ او نے فوری طور پر خفاظتی اقدامات کرکے علاقے کو خالی کر دیا اور سائیکل پر نصب 7کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر بڑی تباہی ٹال دی ۔

پولیس کو بارودی مواد سے ایک پستو ل بھی ملا ہے ۔اہل علاقہ نے ایس ایچ او سعید خان اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی اور بہادری پر زبر دست خراج تحسین پیش کرکے اعلی پولیس حکام سے پولیس پارٹی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفیکٹس دینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :