موجودہ حکومت بزرگان دین اور صوفیاء کرام کے مزارات کی دیکھ بھال اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے، حضرت داتا گنج بخش نے محبت اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیا،موجودہ حالات میں حضرت داتا گنج بخش و دیگر بزرگان دین اور صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کر کے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا برقرار رکھی جا سکتی ہے،وزیر اوقاف پنجاب حاجی احسان الدین قریشی کی گفتگو

بدھ 2 جنوری 2013 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) وزیر اوقاف پنجاب حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بزرگان دین اور صوفیاء کرام کے مزارات کی دیکھ بھال اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے، حضرت داتا گنج بخش نے محبت اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیاہے اور موجودہ حالات میں حضرت داتا گنج بخش و دیگر بزرگان دین اور صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کر کے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا برقرار رکھی جا سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت داتا گنج بخش پر سیکیورٹی ، لنگر، محفل سماع و دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ، ڈائریکٹر ایڈمن ، ایڈمنسٹریٹر ،مینجر اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے اور محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت کے لئے سیکیورٹی اور لنگر کے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ معاشرے میں صوفیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دے کرعوام میں برداشت و رواداری اجاگر کریں-انہوں نے کہا موجودہ حالت میں بزرگان دین اور صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کر کے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا برقرار رکھی جا سکتی ہے -

متعلقہ عنوان :