خیرپور، ایک ماہ کے دوران خسرے نے 30 سے زائدمعصوم بچوں کو نگل لیا، 5سو سے زائد معصوم بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں،محکمہ صحت کی پر سرار خاموشی،شہر ی پریشان

بدھ 2 جنوری 2013 20:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) خیرپورا ور گرد نواح میں ایک ماہ کے دوران خسرے کی بیماری نے تیس سے زائدمعصوم بچوں کی زندگیوں کو نگل لیا، 5سو سے زائد معصوم بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں،محکمہ صحت کی پر سرار خاموشی،شہر ی پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور شہرا ور گردنواح میں خسرے کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث ٹھری میر واہ میں دس سے زائد بچے ،کوٹ ڈیجی کے قریب گوٹھ گل محمد جامڑو کے دو معصوم بچے اسرار احمد اور علالدین جامڑو اور پیر جو گوٹھ میں 5سالا بچہ آفاق شیخ کو خسرے کی بیماری نے نگل لیا جبکہ اس موزی بیماری میں 574معصوم بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جبکہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی پرسرار خاموشی سے یہ ظاہر ہو رہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ صحت کو کروڑں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود متعلقہ افسران اس بیماری کو کنٹرول کر نے کے بجائے کروڑوں روپے کے فنڈ خرد برد کر نے میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :