پنجاب کے صنعت کاروں کا وفاقی حکومت کو 10دن کا الٹی میٹم

بدھ 2 جنوری 2013 19:36

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) پنجاب بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں نے وفاقی حکومت کو بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے 10 روز کا الٹی میٹم دے دیا، لاہور چیمبر آف کامرس میں پنجاب بھر کے چیمبرز کے نمائندوں کا توانائی کے بحران پر ہونیوالے اجلاس میں صدر لاہورچیمبر آف کامرس فاروق افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت کو 10 روز کا الٹی میٹم دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذر شاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب سے زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے اور بجلی یکساں بنیادوں پر فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاکھوں مزدوروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے ، بیروزگاری اور تنگدستی کا شکار مزدور سڑکوں پر آگئے تو حکومت خود نتائج کی ذمہ دار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :