الیکشن کے التوا کیلئے آرٹیکل254 کا سہارا نہیں لیں گے،وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک

بدھ 2 جنوری 2013 19:33

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ الیکشن کے التوا کیلئے آرٹیکل دو سو چون کا سہارا نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےقانون کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہر ایک کو جمہوریت کے اندر رہتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق ہے مگر کسی کو جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔فاروق ایچ نائیک کا کہناتھا کہ طاہر القادری کی حمایتی جماعتیں پہلے سے ہی پیپلز پارٹی کے لئے دل میں بغض رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا عام انتخابات سے سے پہلے پارٹی میں انتخابات کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :