سی این جی کے نئے نرخ قبول نہیں، حکومت سی این جی پرٹیکس فی الفورختم کردے بصورت دیگر اسلام آباد اور پشاور میں دھرنا دیا جائے گا ، سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے چیئرمین افضل مقیم کی پریس کانفرنس

بدھ 2 جنوری 2013 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ نے سی این جی کے نئے نرخ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سی این جی پرٹیکس فی الفورختم کردے بصورت دیگر اسلام آباد اور پشاور میں سی این جی کی نئی قیمتوں کے خلاف دھرنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کویہاں ، چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا افضل مقیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری ٹیکسز ختم کرے تو نئے نرخ قبول کئے جاسکتے ہیں اگر حکومت کے سرکاری ٹیکسز کا خاتمہ نہیں کیاجاتا تو سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران کے لئے اسٹیشنز کو چلانا ممکن نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پشاور میں سی این جی کی نئی قیمتوں کے خلاف دھرنا دیا جائے گا ۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرکاری ٹیکسز کا خاتمہ جلد ازجلد کیاجائے اور سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا سد باب کیاجائے۔