بشیربلورکی دھماکے میں شہادت، غلام احمد بلور کی رہائشگاہ پر تعزیت کرنیوالوں کا تانتا بندھا رہا

بدھ 2 جنوری 2013 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء)وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور سے ان کے بھائی بشیر بلور کی خودکش دھماکے میں شہادت پرتعزیت کیلئے منسٹرز کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پراہم شخصیات کا تانتا بندھا رہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ سرکاری حکام، ارکان پارلیمنٹ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے حاجی غلام احمد بلور سے بشیر احمد بلور کے دہشت گرد حملے میں نشانہ بننے پر ان سے اظہار تعزیت کی اورشہید کیلئے مغفرت کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جرات اور بہادری کے مظاہرہ پر بشیر احمد بلور کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔