قائمہ کمیٹی اقتصادی امور و شماریات کی رکن رشید اکبر نوانی کے میڈیا کیخلاف ہتک آمیز کلمات، صحافیوں نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ، ارشد لغاری اور عالمگیر خان مناکرواپس لے آئے

بدھ 2 جنوری 2013 19:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور و شماریات کی رکن کمیٹی رشید اکبر نوانی کے میڈیا کیخلاف ہتک آمیز کلمات ادا کرنے پر صحافیوں نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ، ارشد لغاری اور عالمگیر خان مناکرواپس لے آئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اجلاس کے دوران رشید اکبر نوانی نے میڈیا کیخلاف ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے کوئی قومی مفادات نہیں ہیں وہ ایسی این جی اوز کو دکھاتاہے جو ہمارے کلچر او رمذہب کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

رشید اکبر نوانی کے ریمارکس پر صحافی اجلاس کا بائیکاٹ کر کے کمیٹی روم نمبر 2 سے باہر آ گئے تاہم قائمہ کمیٹی کے رکن ارشد لغاری اور سیکرٹری عالمگیر خان نے صحافیوں سے آ کر معذرت کی اور رشید اکبر نوانی کے الفاظ حذف کرانے کا یقین دلایا جس پر صحافی بائیکاٹ ختم کر کے اجلاس میں واپس آ گئے۔