برسبین اوپن ٹینس، کیرولین وزنیاکی ایونٹ سے باہر

بدھ 2 جنوری 2013 19:20

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) سال دو ہزار تیرہ کے پہلے گرینڈ سل، ایونٹ آسٹریلین اوپن کیلئے کھیلے جا رہے برسبین ٹینس کے پہلے رانڈ میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنیاکی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ویمنز سنگلز کے پہلے رانڈ میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کا مقابلہ روس کی غیر معروف کھلاڑی کے نیا پرواک سے ہوا۔

(جاری ہے)

تین سیٹس تک کھیلے گئے مقابلے میں ڈینش کھلاڑی کو دو ایک سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ پہلا سیٹ وزنیاکی نے چھ دو پوائنٹس سے جیتا، پرواک نے دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور آخری سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر ہوا۔ روسی کھلاڑی نے سات چھ سے کامیاب رہ کر اگلے رانڈ میں جگہ بنائی۔ سابق یو ایس چیمپیئن آسٹریلیا کی سامنتھا اسوسٹر بھی ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ اسٹوسر کو سوئیڈن کی صوفیا ارو ڈ سن نے سات چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :