کولکتہ کاایڈنزگارڈن پاکستان کے لئے ہمیشہ خوش قسمت گراوٴنڈ ثابت ہوا، بھارت کیخلاف ناقابل شکست

بدھ 2 جنوری 2013 19:20

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) کولکتہ کاایڈنزگارڈن پاکستان کے لئے ہمیشہ خوش قسمت گراوٴنڈ ثابت ہواہے۔کرکٹ کے روایتی حریف اس میدان میں تین مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں اورمیزبان ملک گرین شرٹس کو ایک مرتبہ بھی شکست نہیں دے سکا۔بھارت اور پاکستان کے درمیان ایڈن گارڈنز کول کتہ میں پہلا معرکہ فروری1987ء میں ہوا جب پاکستان نے عمران خان کی زیر قیادت ک قومی ٹیم نے کپل دیو الیون کوسلیم ملک کی کرشماتی اننگز کی بدولت سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی۔

سلیم ملک نے36 گیندوں پر72 رنزناٹ آوٴٹ کی اننگز کھیل کرپاکستان کے لیے ناممکن فتح کا حصول ممکن بنایا۔ 1989ء میں نہرو کپ میں پاکستان نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر77 رنز سے آوٴٹ کلاس کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا مقابلہ نومبر2004ء میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی پلا ٹینیم جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں لڑا گیا جہاں پاکستان نے سلمان بٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو چھ وکٹوں سے مات دے کر ایڈن گارڈنز پر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان نے اسی گر اوٴنڈ پر1989ء میں کھیلے گئے نہروکپ کے فائنل میں وسیم اکرم کے آخری اوورمیں تاریخی چھکے کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم کو اس گراؤونڈ پر صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب سری لنکا نے 1997ء میں کھیلے جانیوالے آزادی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی ، اس فائنل میچ میں قومی ٹیم 309رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔پاکستان کا ایڈن گارڈنز پر سب سے بہترین سکور293ہے جواس نے بھارت کے خلاف2004ء میں سکور کیا۔ بھارت نے اس گراوٴنڈ پر17 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 10 جیتے،6 ہارے اور ایک میچ نامکمل رہا ۔

متعلقہ عنوان :