کولکتہ،سابق و موجودہ پاک بھارت کپتانوں کے اعزاز میں تقریب(کل ) ہوگی، دونوں ممالک کھلاڑیوں کو چاندی کی ایک شیلڈ، ایک ٹائی، ایک شال اور ایک لاکھ روپیہ نقد انعام دیا جائے گا

بدھ 2 جنوری 2013 18:57

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانیوالے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی جانب سے دونوں ممالک کے سابق و موجودہ کپتانوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ان کھلاڑیوں کو چاندی کی ایک شیلڈ، ایک ٹائی، ایک شال اور ایک لاکھ روپیہ نقد انعام دیا جائے گا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے اعلامیے کے مطابق یہ تقریب ایڈن گارڈنزکی سلور جوبلی کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس گراؤنڈ پر افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 18فروری 1987کو کھیلا گیا تھا جس میں سلیم ملک کی اننگز کے باعث پاکستان نے سنسنی مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان سے ظہیر عباس، عمران خان، آصف اقبال اور جاوید میانداد کو شرکت کی دعوت دی گئی مگر ان تمام سابق کرکٹرز نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی۔

تقریب کے دوران پاکستانی کپتان مصباح الحق، مہندرا سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر اور شعیب ملک کو بھی انعام دیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و موجودہ مبصر وسیم اکرم بھی تقریب میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :