ہوپ مین کپ ٹینس،امریکہ نے فرانس کو دو ایک سے ہرا دیا

بدھ 2 جنوری 2013 18:55

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکہ نے شاندارمقابلے کے بعدفرانس کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں امریکی جوڑی نے فرانسیسی کھلاڑیوں کو شاندار مقابلے کے بعد آوٴٹ کلاس کیا۔ امریکی سٹار وینس ولیمز اور جوہن ایسنر نے فرانس کے جوویلفریڈ سونگا اور ماتھیلدا جوہانسن کو دس آٹھ سے ٹائی بریک پر زیر کیا۔ اس سے پہلے ویمن سنگلز مقابلے میں وینس ولیمز نے فرانسیسی حریف ماتھیلدا کو سخت مقابلے سے مات دی تھی۔اس شاندار فتح کے بعد امریکہ کا گروپ بی کی ٹاپ ٹیم سپین سے مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :