ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ میں300وکٹیں لینے والے چوتھے جنوبی افریقی باؤلر بن گئے

بدھ 2 جنوری 2013 18:55

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) ڈیل سٹین ٹیسٹ کرکٹ میں300وکٹیں لینے والے چوتھے جنوبی افریقی باؤلر بن گئے۔ فاسٹ باؤلر نے یہ اعزا ز نیوز ی لینڈ کیخلاف کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں ڈینیل فلائن کو اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کر کے حاصل کیا، یہ ان کے کیرئیر کا 61واں میچ ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے اس سے پہلے تین کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں ہیں۔ شان پولاک 421ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر مکھایا نتینی نے 390 جبکہ ایلن ڈونلڈ نے 330وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :