پاک بھارت ون ڈے میچ، انتظامیہ کے اوس کے اثرات کم کرنے کے لئے احتیاطی اقدامات

بدھ 2 جنوری 2013 18:55

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان کولکتہ ون ڈے میچ اور دہلی میں 6 جنوری کو ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ پر پڑنے والی اوس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے گراؤنڈ انتظامیہ کو مختلف ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میچ سے دو تین دن قبل وکٹ کو پانی دینا بند کرنا ،گراؤنڈ میں نان ٹاکسک سپرے کا استعمال، میچ کی ایک اننگز کے ختم ہونے کے بعد سپرے سوپر کا استعمال کرنا، رسیوں اور ہاس پائپ کا گراؤنڈ میں استعمال شامل ہے جبکہ شبنم کے اثرات کو کم کرنے والے گراؤنڈ سٹاف میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گراؤنڈ میں پڑنے والی شبنم کو مکمل طور پر تو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم اسکے اثرات کو کم کرنے کے لئے مذکورہ طریقے اختیار کیے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :