سیریز میں برتری لینے کا عزم لئے میدان میں اتریں گے، ایڈن گارڈنز پر بھارت کیخلاف ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھیں گے، جنید خان سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے،قومی کپتان مصباح الحق،پہلے میچ میں ٹاپ آرڈر بالکل ناکام ہوا ،سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے، ویرات کوہلی کو کھلانے کافیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا،مہندرا سنگھ دھونی کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 2 جنوری 2013 18:54

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2جنوری۔ 2013ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاکہ وہ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں اوران کی ٹیم سیریز میں برتری لینے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندراسنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ کولکتہ میں کھیلے جانیوالے میچ میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ آج کامیچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے اور آج کے میچ میں کامیابی کاعزم لئے میدان میں اترے گی۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ دوسرا ون ڈے ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے جس سے سب کھلاڑی واقف ہیں، مصباح الحق نے کہا کہ ایڈن گارڈنز کا میدان پاکستانی ٹیم کیلئے ہمیشہ سے خوش قسمت ثابت رہاہے جس پر اس نے میزبان ملک کے خلاف کھیلے جانیوالے تمام ایک روزہ میچز میں کامیابی حاصل کی اور آج کھیلے جانیوالے میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے اس تسلسل کو برقرار کھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میچ کے دوران لگتاہے کہ کراؤڈ ہمارے ساتھ نہیں ہے لیکن ہم اس کے باوجود بھی ہم مثبت کھیل کر جیتنے کی کوشش کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ پہلے میچ میں جنید خان نے بہترین باؤلنگ کی تھی مجھے امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی کہ ان کی ٹیم آج ہونیوالے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے اور سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے میچ میں ان کا ٹاپ آرڈر بالکل ناکام ہوا جس وجہ سے انہیں شکست ہوئی لیکن آج کے میچ میں وہ بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی دلوانے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ ویرات کوہلی کی فٹنس کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی نے کہاکہ ان کو آج کے میچ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :