محض مذاکرات سے لانگ مارچ کو نہیں روکا جاسکتا،طاہر القادری

بدھ 2 جنوری 2013 18:06

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) تحریک منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ محض مذاکرات کے ذریعے لانگ مارچ کو نہیں روکا جا سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر منزل پائیں گے۔کراچی میں خواجہ ہاوس پر لاہور جانے کے لئے ائیرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ میرا دورہ کراچی نہایت کامیاب رہا ۔

ایم کیو ایم سےرشتہ مضبوط ہوا ہے اور امید ہے کہ دونوں مل کر ہی منزل پائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ دس جنوری ڈیڈ لائن کی تاریخ ہے جبکہ لانگ مارچ 14 جنوری کو ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محض مذاکرات لانگ مارچ کو روک نہیں ہوسکتے تا وقت کہ مطالبے کے مطابق اصلاحات نہ کر لی جائیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کوئی مذاکرات کے لئے میر پاس آئے گا تو ہم فیصلہ آپس کی مشاورت سے کریں گے۔مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔لیکن جس کو بھی مزاکرات کرنا ہے ے وہ لاہور آئے گا۔ روانگی سے قبل ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی اور انہیں الوداع کیا۔