سیاست کے بغیر ریاست کا فلسفہ ہی غلط ہے، مولانا فضل الرحمن

بدھ 2 جنوری 2013 18:06

کوئٹہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست کے بغیر ریاست کا فلسفہ ہی غلط ہے، معلوم نہیں طاہرالقادری کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے یہ بات اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نجانے طاہرالقادری کے پیچھے کون ہے اور وہ کس کا کھیل کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاست میں ناکام اور مایوس شخص نجانے کس ایجنڈے کے تحت اب دوبارہ میدان میں سرگرم ہواہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لگتا ہے ایسے حالات بنائے جارہے ہیں کہ غیر جمہوری قوتیں مضبوط ہوں، تاہم ہم کسی بھی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے جمہوریت پٹری سے اترے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے، مارشل لاء جب بھی آیا کہا گیا کہ ملک کو بچانے آئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میثاق کے ذریعے ہی ملک کومتحد رکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :