گوجرنوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے سینئر ڈاکٹر کی پٹائی کر دی ،ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر میں‌ او پی ڈیزبند کرادیں، ہڑتال کا اعلان

بدھ 2 جنوری 2013 17:34

گوجرانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2جنوری۔ 2013ء) گوجرنوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ینگ ڈاکٹروں نے سینئر ڈاکٹر کی پٹائی کر دی ،نوجوان ڈاکٹروں نے ساتھی ڈاکٹروں کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں او پی ڈی زبردستی بند کرا دیں ، ہڑتال کے باعث ایک مریض دم توڑگیا گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جا ری ہے ۔

وائے ڈی اے کے صدر کا سا تھیوں سمیت ایم ایس آفس پر دھاوا ،ایم ایس کو کر سی سے اٹھا کر دھکے دیتے ہو ئےسینئر ڈاکٹرز پر تشدد کیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ میں تو سیع اور انکوائریز کےخلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جا ری ہے۔ وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر کا شف بلال کی قیا دت میں ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس ڈاکٹر انور امان کے آفس پر ہلہ بول دیا انہیں ذبردستی کر سی سے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا۔

(جاری ہے)

اس دوران آفس میں مو جود دیگر ڈاکٹروں نے بیچ بچاؤکرانے کی کو شش کی تو ینگ ڈاکٹرز نے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم اور ڈاکٹر مبشر راٹھور پر تھپڑوں کی با رش کر دی جس کے با عث ایم ایس آفس اکھا ڑے کا منظر پیش کر تا رہا۔ وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر کا شف بلال ایم ایس کی کر سی پر بیٹھ کر نعرے با زی کر تے رہے تاہم مو قع پر مو جود پو لیس اہلکا روں نے وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر کا شف بلال اور انکے دیگر سا تھیوں کو پکڑ کر کمر ے سے با ہر نکالا۔ پو لیس نے وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر کا شف بلال اور ڈاکٹر احتشام کو گر فتار کر کے تھا نے منتقل کر دیا جس سے اسپتال میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :