جی آئی ایس ویب سائیٹ آزاد کشمیر میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سائنٹیفک ویب سائیٹ ہے ‘ سائیٹ پر آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات کی ضروری معلومات اور کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات فرحت علی میر کا آزاد کشمیر کی پہلی سائنٹفک جی آئی ایس ویب سائیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 2 جنوری 2013 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) آزاد کشمیر کی پہلی سائنٹفک جی آئی ایس ویب سائیٹ www.lupajk.gov.

(جاری ہے)

pk کا افتتاح سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات فرحت علی میر نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سائنٹیفک ویب جی آئی ایس سائیٹ ہے جس میں آزاد کشمیر کے جملہ سرکاری و نیم سرکاری ادارہ جات کی ضروری معلومات اور کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے-اور محکمہ جات اپنی ماہانہ پراگریس بھی اس پر لوڈ کر سکتے ہیں اس ویب سائیٹ کی کوڈنگ ہو گی جس کی رسائی ہر محکمہ کو دی جائے گی تا کہ وہ اپنی روزانہ ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگریس کو Update کریں اور عام آدمی کے لیئے ضروری معلومات ویب پر دستیاب ہونگی جن کو اپنی ضرورت کے مطابق ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا-اس ویب سائیٹ پر آزاد کشمیر کی ضلعی سطح سے لیکر یونین کونسل تک تمام ضروری معلومات موجود ہونگی اس ویب سائیٹ سے آزاد کشمیر کے ترقیاتی عمل میں نہ صرف بہتری پیدا ہو گی بلکہ ترقیاتی عمل میں مانیٹرینگ کے انتظام میں موثر بہتری پیدا ہو گی جس سے ترقیاتی اور محکمہ جات کی کارکردگی میں بہتری آئے گی -انھوں نے لینڈ یوز پلاننگ سیکشن کی تیار کردہ ویب سائیٹ کو آزاد کشمیر کی جدید ٹیکنالوجی میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جی آئی ایس ویب سائیٹ جو کہ شعبہ لینڈ یوز پلاننگ کے ٹیکنکل سٹاف نے خود تیار کی جس سے لاکھوں روپے کی بچت حکومت کو ہوگی -جبکہ اس نوعیت کی جی آئی ایس ویب سائیٹ کی تیار ی کے لیئے پرائیویٹ فرم لاکھوں روپے طلب کررہے تھے -انھوں نے شعبہ کے ملازمین کی اس شاندار کارکردگی کو سہراتے ہوئے مبارک با د دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام سرکاری ملازمین کو اسی جذبہ محب وطنی کے تحت کام کرنا چاہیے -

متعلقہ عنوان :