” دبنگ ٹو“ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے،سندیپا دھر

بدھ 2 جنوری 2013 16:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) بالی ووڈ اداکارہ سندیپا دھر نے کہا ہے کہ وہ فلم ” دبنگ ٹو“ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی سلمان کی بڑی مداح رہی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی تھیں۔ انہیں خوشی ہے اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں فلم ” دبنگ ٹو“ کے ذریعے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ فلم دبنگ ٹو کی کامیابی پر فلم کے تمام تر عملے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :