دوستوں کے ہمراہ نیا سال منانا باعث خوشی ہے، گلوکار جسٹن بائبر

بدھ 2 جنوری 2013 16:49

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) گلوکار جسٹن بائبر نے کہا ہے کہ دوستوں کے ہمراہ نیا سال منانا باعث خوشی ہے۔ گلوکار جسٹن بیبر نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ نیا سال اپنے دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں گزار کر منا رہے ہیں اور بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوستوں کے ہمراہ نئے سال کی خوشیاں منانا باعث راحت اور خوشی ہے۔ ان دنوں وہ دوستوں کے ہمراہ غیر ملکی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے جہاں چھٹیاں گزار رہے ہیں کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دیں۔

متعلقہ عنوان :