خدا کرے نیا سال اور فلم ٹی وی و تھیٹر کے فنکاروں اور مسائل کے حوالے سے خوشیوں کاسال ثابت ہو‘فنکار

بدھ 2 جنوری 2013 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ خدا کرے نیا سال پاکستان اور فلم ٹی وی و تھیٹر کے فنکاروں اور مسائل کے حوالے سے خوشیوں کاسال ثابت ہو۔ ایک تقر یب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے کہا کہ 2013ء میں فلم سازی اور ڈائریکشن کے حوالے سے اپنے نئے منصوبوں کا آغاز کرینگے۔

اداکار بابر علی نے کہا کہ گزشتہ برس میرے لئے اچھا گزرا اور اب نئے برس میں فلموں کیلئے بہت پرامید ہوں۔ میں ملک اور فلم انڈسٹری کیلئے دعا گو ہوں۔ اداکار معمر رانا نے کہا کہ 2013ء میں وہ اپنی ڈائریکشن کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔اداکارہ صائمہ نے کہا کہ فنی مصروفیات کے حوالے سے نیا سال بھی میرے لئے خوشیاں لائے گا اور اس برس نئی فلمیں بناؤں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نرگس نے کہا کہ میرے لئے 2012ء بہت اچھی تبدیلیوں کا سال ثابت ہوا مجھے امید ہے کہ فلم اور تھیٹر میں اب نئی تبدیلیاں ضرور آئیں گی۔اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ2013ء پاکستان اور فلم انڈسٹری کیلئے اچھا سال ثابت ہوگا میں اپنی فلمی صنعت کیلئے ہر اچھے اقدام کی حمایت کروں گی۔ ہدایت کار سید نور نے کہا کہ میں رواں برس چار نئی فلمیں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اب تھیٹر اور ڈراموں میں بھی مثبت تبدیلیاں 2013ء میں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :