ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی ‘تنقید کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں‘لیلیٰ

بدھ 2 جنوری 2013 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں ساتھی فنکاروں سے لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی لیکن مجھ پر کوئی تنقید کرے گا تو میں اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں‘ میں فلموں کیلئے کسی کے ترلے اور منتیں کرنے والی نہیں اپنی عزت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ میری وہ ساتھی اداکارائیں جن کی کشتیاں ڈوب رہی ہیں وہ اپنے آپ کو فلم انڈسٹری اور میڈیا میں ان رکھنے کیلئے مجھ پر تنقید کرتی ہیں لیکن میں واضح کر دوں کہ میں کسی کے ساتھ لڑنا جگھڑنا نہیں چاہتی لیکن اگر کوئی بدتمیزی کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں میں نے پہلے کبھی اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گی۔