باسکٹ بال ٹیم 17 جنوری کو بنگلہ دیش میں ہونے والی پہلی جنوبی ایشیا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

بدھ 2 جنوری 2013 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان باسکٹ بال ٹیم 17 جنوری کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والی پہلی جنوبی ایشیا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ قومی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ عمران بشیر نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا کہ ایشیا باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہم نے پاکستان سپورٹس بورڈسے درخواست کی ہے کہ ہمیں خصوصی گرانٹ دی جائے تاکہ ٹیم چیمپئن شپ میں حصہ لے سکے ۔

چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تربیتی کیمپ پی ایس بی میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم کو حتمی شکل اگلے ہفتے دی جائے گی۔ 12کھلاڑی فائنل کیے جائیں گے ۔چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دو کوچز عمران بشیر اور صفدر حسین جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ہم سے بہتر ہے کیونکہ وہ بہت سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کرتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات صحیح نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :