پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس 8جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا ، قومی سپورٹس پالیسی پر عملدر آمدپر غور ہوگا

بدھ 2 جنوری 2013 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل در آمد کے حوالے سے اہم اجلاس 8 جنوری کو اسلام آ باد میں طلب کر لیا ہے ، جس میں کھیلوں کی فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل نہ کر نے والی کھیلوں کی فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر ایڈ ہاک لگانے کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :