قومی ٹین پن بالنگ چمپئن شپ 10جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 2 جنوری 2013 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء)پاکستان ٹین پین بالنگ فیڈریشن نے ساتویں قومی ٹین پین بالنگ فیڈریشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ شیڈول کے مطابق چیمپین شپ اسلام آباد میں جمعرات دس جنوری سے شام چار بجے شروع ہو گی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں پہلا ایونٹ گیارہ جنوری کو صبح دس بجے کھیلا جائیگا۔

پروفیشنل سنگل ایونٹ 12جنوری کوگیارہ بجے دن شروع ہو گا 13جنوری کو ڈبلز کے سیمی فائنلز اور فائنل اسی دن کھیلے جائیں گے چار کھلاڑیوں کا ایونٹ14جنوری کو اور فائنل15جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ چمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے دس لاکھ روپے نقد انعامات ، ٹرافیز اور میڈلز دئیے جائیں گے۔ چمپئن شپ میں مہمان خصوصی وفاقی وزرا ہونگے۔